سپیشل خاتون وہیل چیئر پر شکایت لیکر ڈی سی آ فس پہنچ گئی

سپیشل خاتون وہیل چیئر پر  شکایت لیکر ڈی سی آ فس پہنچ گئی

منڈی بہائوالدین (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ آفس سے فیلڈ وزٹ کیلئے نکل رہے تھے تو ایک فی میل سپیشل پرسن کو دیکھ کر ان کی شکایت سنی اور درخواست گزار کے مسئلہ کے فوری حل کیلئے متعلقہ افسر وں کو ہدایت جاری کی۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ اوپن ڈور پالیسی کے تحت میرے دفتر کے دروازے عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر وقت کھلے ہیں ، شہری دفتری اوقات میں اپنے مسائل لے کر ڈی سی آفس آسکتے ہیں ،دفتری اوقات میں سائلین کو نہ سننے والے افسر وں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں