سابق مشیر وزیر اعلیٰ ڈاکٹر زین بھٹی سے ترک قونصل جنرل کی ملاقات

سابق مشیر وزیر اعلیٰ ڈاکٹر زین بھٹی  سے ترک قونصل جنرل کی ملاقات

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر زین علی بھٹی سے ترک کونسل جنرل کی ملاقات، اس موقع پر پاکستان اور ترکی کے دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔۔۔

زین بھٹی نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کا آپس میں بے پناہ محبت کا رشتہ ہے جو کے کبھی ختم نہیں ہوگا ،ترکی نے ہر حالات میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے ، اس موقع پر ثقافتی ،سماجی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، ترک کونسل نے کہا کہ پاکستان عوام زندہ دل ہیں ہم بھی ان کی قدر کرتے ہیں پاکستان ایک امن پسند اور خوبصورت ملک ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں