ٹریفک آگاہی کیلئے تعلیمی اداروں میں سیمینارز کا انعقاد

ٹریفک آگاہی کیلئے تعلیمی اداروں میں سیمینارز کا انعقاد

وزیرآباد،علی پورچٹھہ(نا مہ نگار،تحصیل رپورٹر ) پنجاب حکومت کے ویژن کے مطابق نوجوانوں کو ٹریفک قوانین کی آگاہی کے لئے پورے پنجاب میں آگاہی مہم شروع کی جارہی ہے۔۔۔

اٹھارہ سال سے کم عمر نوجوانوں کو ڈرائیونگ نہیں کرنی چاہئے جبکہ بغیر لائسنس اور شناختی کارڈ کے ڈرائیونگ قانوناً جرم ہے ،ٹریفک آگاہی مہم کو ہم سکولوں اور کالجز میں سیمینار کے ذریعے ،پمفلٹ اور کتابچہ کی صورت میں مٹیریل مہیا کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار سی ٹی او گوجرانوالہ عائشہ بٹ نے گورنمنٹ پبلک ہائی سکول وزیرآباد میں ٹریفک آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل باصلاحیت اور روشن مستبقل کی ضامن ہے مہذب معاشرے کا اندازہ وہاں کے ٹریفک قوانین کی پابندی سے لگایا جاتا ہے ہمیں ٹریفک قوانین پر عمل پیرا ہوکر مہذب قوم ہونے کا ثبوت دینا ہے ، قوانین شہریوں کے حفاظت کے لئے بنائے جاتے ہیں اور انکی پاسداری کرنے میں ان کا ہی فائدہ ہے ،ٹریفک پولیس کا مقصد ٹریفک قوانین کا نفاذ اور شہریوں کو بہتری سہولیات فراہم کرنا ہے ، گورنمنٹ ہائی سکول بوائز علی پورچٹھہ میں ٹریفک آگاہی مہم کے سلسلہ میں قوانین بارے لیکچر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ قوانین کی پاسداری ایک ذمہ دار شہری ہونے کی نشانی ہے ۔روڈ سیفٹی اصولوں کو اپنانا ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے ۔انہوں نے طالبعلموں کو ہیلمٹ کی اہمیت سے آگاہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں