سیالکوٹ :غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کیخلاف آپریشن

سیالکوٹ :غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کیخلاف آپریشن

پسرور،سیالکوٹ (تحصیل رپورٹر،نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کی ہدایت چیف آفیسر ضلع کونسل فدا میر کا تحصیل پسرور کے قصبہ کنگرہ موڑ میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن۔۔۔

 درجنوں تجاوزات کو مسمار کردیا اور نجی کالج، مارکیٹ، متعدد شاپس سیل اور ایک متعدد تجاوز اور تجاوزات کنندگان کے مقدمات درج کروانے کیلئے استغاثہ جات پولیس سٹیشن میں جمع کرا د ئیے ۔ چیف آفیسر ضلع کونسل فدا میر نے تحصیل پسرور کے قصبہ کنگرہ موڑ پر تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ہیوی مشینری اور عملہ تہہ بازار کی مدد سے عارضی و مستقل تجاوزات کو مسمار کردیا جبکہ بغیر لینڈ یوز کنورژن اور نقشہ کی منظوری کے تعمیر شدہ ایک نجی کالج ، ریوا مارکیٹ کوسر بمہر کردیا۔ فدا میر نے میڈیا کو بتایا کہ تجاوزات اور تعمیرات کے خلاف جامع مہم جاری ہے اور تمام تجاوز کنندگان کو از خود تجاوزات ختم کرنے کیلئے نوٹسز اور مہلت دی گئی اور اب تجاوزات کو گرا کر کلیئر کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ناجائز تعمیرات کی مد میں عمارتوں کے مالکان ریگولیشن برانچ ضلع کونسل آفس بر قلعہ سیالکوٹ تشریف لائیں اور نقشہ جات کی منظوری کیلئے درخواست دیں۔ انہوں نے کہا کہ نا جائز تعمیرات اور تجاوزات جرم ہیں جن کو نہ صرف مسمار کیا جاسکتا ہے بلکہ تعمیر اور تجاوز کنندہ کو بھاری جرمانے اور گرفتاری بھی عمل میں لائی جاسکتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں