پاکستان میں اقلیتوں کو جو آزادی ہے وہ کہیں نہیں:عامر منیر

پاکستان میں اقلیتوں کو جو آزادی ہے وہ کہیں نہیں:عامر منیر

گوجرانوالہ( نیوز رپورٹر )ڈسٹر کٹ بار کے صدر عامر منیر باگڑی نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو جو آزادی ہے وہ کسی ملک میں نہیں۔۔۔

یہاں کے لوگ بھائی چارے اور ہم آہنگی کو فروغ دینے میں ایک دوسرے کے مذہبی جذبات کی قدر کرتے ہیں کسی بھی معاشرے میں بہتری کے کے لئے دوسروں کے حقوق کو بھی پیش نظر رکھنا ضروری ہوتا ہے اﷲ کا شکر ہے کہ شہر گوجرانوالہ میں ایسی فضا ہے کہ ہر شہری اقلیتوں کے حقوق دلوانے میں کوشاں ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں پیپل آف کرائسٹ کے زیر اہتما م اقلیتوں کے حقوق بارے منعقدہ کانفرنس سے کیا،اس موقع پر مفتی سید عاشق حسین نے کہا کہ جس طرح تحریک پاکستان میں منیارٹی کے لوگوں نے بھی حصہ لیا قابل تحسین ہے بلاشبہ پاکستان کی حکومت نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کے لئے اپنی تمام تر توانایاں صرف کی ہیں،پاسٹر سیموئل احسان، ڈاکٹررضوان شاہد نے کہا کہ موجودہ حکومت نے بلا شبہ اقلیتوں کے لئے بہت کام کیا ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ اقلیتوں کے تحریک پاکستان کے ہیروز کو بھی نصاب میں شامل کیا جائے ،تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں