سمبڑیال نیوڈرائی پورٹ کا کورین سفیر کے اعزاز میں عشائیہ

سمبڑیال نیوڈرائی پورٹ کا کورین سفیر کے اعزاز میں عشائیہ

سمبڑیال(سٹی رپورٹر )نیوڈرائی پورٹ کی طرف سے سیالکوٹ آئے کورین سفیر PARK KIJUN کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں صنعتی سرگرمیوں کے تناظر میں۔۔۔

اسلام آباد سے سیالکوٹ دورہ پر آئے کورین سفیر PARK KIJUN کے اعزا ز میں نیو ڈرائی پورٹ (SICTL) انتظامیہ کی طرف سے پرتکلف عشائیہ دیا گیا جس میں سیالکوٹ انٹر نیشنل کنٹینر ٹرمینل (SICTL) کے عہدیداران چیف ایگزیکٹو آفیسر امجد جاوید مغل ،ڈائریکٹر عبدالحمید جرال ، CFO اینڈ ڈائریکٹر خواجہ حسن ناصر ، اسسٹنٹ پبلک ڈپلومیسی آفیسر یون جینگ کورین ایمبیسی سے متعلقہ دیگر افسران اوردیگر نے بھرپور شرکت کی ۔دریں اثناء دوران ملاقات سی ای او نیو ڈرائی پورٹ (SICTL) امجد جاوید مغل ، ڈائریکٹر عبدالحمید جرال نے سیالکوٹ انٹر نیشنل کنٹینرٹرمینل پر کنٹینر کارگو ایکسپورٹ کلیئرنس سہولت کے پیش نظر کورین سفیر سے ایکسپورٹ کارگو کو عصر حاضر کے جدید تقاضوں کے مطابق نیو ڈرائی پورٹ (SICTL) سے ایکسپورٹ کے لیے جدید ترین کنٹینر سکینر کی تنصیب کے تعاون کا مطالبہ کیا اورکہا کہ سیالکوٹ سے زیادہ تر ایکسپورٹ کراچی سے ہونا شروع ہوچکی ہے لہذا نیو ڈرائی (SICTL) پر ایکسپورٹ کارگو کنٹینر ز کے حوالے سے اب کنٹینر سکینر کی تنصیب وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے جس پر کورین سفیر نے نیو ڈرائی پورٹ انتظامیہ کو نیو ڈرائی پورٹ (سیالکو ٹ انٹر نیشنل کنٹینر ٹرمینل )پر جدید ترین سکینر کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی جس پر انتظامیہ نے کورین سفیر اوران کے رفقاء کا پیشگی شکریہ ادا کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں