حافظ آباد:میوزیم کے تعمیراتی کام کو تیز کر نے کی ہدایت

حافظ آباد:میوزیم کے تعمیراتی کام کو تیز کر نے کی ہدایت

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر سند س ارشاد نے مختلف سکولوں ، زیر تعمیر میوزیم اور چٹھہ داد کے قریب شمالی بائی پاس روڈ کا دورہ کیا ۔

ڈپٹی کمشنر نے سکولوں میں سٹاف کی حاضری ، درس و تدریس ، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیاجبکہ زیر تعمیر ترقیاتی منصوبوں کے تعمیراتی کام کا بھی جائزہ لیا۔ ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر ثمینہ یاسمین ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ تصور عباس سمیت محکمہ بلڈنگزاور ہائی وے کے افسر بھی انکے ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر سند س ارشاد نے گورنمنٹ بوائزماڈل ہائیر سیکنڈری سکول کے واش رو مز اور مختلف حصوں کی صفائی ستھرائی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول کی ہیڈ مسٹریس کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے انتظامات اور صفائی ستھرائی کو بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔ڈپٹی کمشنر نے ساگر روڈ پر تعمیر کیے جانے والے حافظ آباد کے پہلے میوزیم کے منصوبے کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے میوزیم کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیااور میوزیم کے مختلف حصوں کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے میوزیم کے تعمیراتی کام کو تیز کر نے کی ہدایت کی ۔ڈپٹی کمشنر نے چٹھہ داد کے قریب شمالی بائی پاس سٹرک کے منصوبے کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے سٹرک کی کارپٹنگ کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے محکمہ ہائی وے کے افسران کو سٹرک کی جلد تعمیر مکمل کر نے کی ہدایت کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں