حافظ آباد:ایس ای گیپکوکی کھلی کچہری،شکایات پر احکامات جاری

حافظ آباد:ایس ای گیپکوکی کھلی  کچہری،شکایات پر احکامات جاری

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )ایس ای گیپکو گوجرانوالہ کینٹ ریجن عامر محمود نے گزشتہ روز بجلی محلہ میں واقع گیپکو کے سب ڈویژن میں کھلی کچہری لگا کر صارفین بجلی کی شکایات سنیں اور اور موقع پر ہی احکامات صادر کئے ۔

اس موقع پر ایک غریب خاتون جس کا بجلی کابل چارہزار روپے تھا۔وہ بھی بل میں ریلیف کے لئے ایس ای کی پاس آپہنچی جس پر ایس ای نے مذکورہ غریب خاتون کا بل اپنی جیب سے اداکیا۔ ایس ای کا کہنا تھا کہ صارفین بجلی کی شکایات کا ازالہ انکی ترجیحات میں شامل ہے ۔ انہوں نے گیپکو ملازمین پر بھی زوردیا کہ وہ صارفین سے نہ صرف حسن اخلاق سے پیش آئیں بلکہ انکے مسائل کے حل کیلئے خلوص نیت سے فرائض سرانجام دیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں