گجرات:چہلم امام حسین ؓ کے موقع پر سکیو رٹی انتظامات مکمل

گجرات:چہلم امام حسین ؓ کے موقع پر سکیو رٹی انتظامات مکمل

گجرات (سٹی رپورٹر ،نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا ہے کہ چہلم امام حسین ؓو شہدا کربلا کے موقع پر سکیورٹی سمیت صفائی و نکاس آب کے جامع انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔۔۔

علما کرام، ممبران امن کمیٹی اور شہریوں کے بھرپور تعاون سے ضلع گجرات ہمیشہ کیطرح اتحاد بین المسلمین کا مرکز اور امن و امان کا گہوارہ ثابت ہوگا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ، ایس پی محمد ریاض ناز،صاحبزادہ سعید احمد شاہ گجراتی،ضیا اﷲ شاہ بخاری، جواد حسین جعفری، سید الطاف الرحمن، قاری ضیا الرحمن، ضیا الرحمن عطاری، جواد الرحمن نظامی، خادم علی خادم،، الطاف عباس کاظمی و دیگر بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران انتظامیہ اور پولیس کو ضلعی امن کمیٹی کے ممبران خصوصاً علما کرام کے درمیان مثالی ورکنگ ریلشن شپ اور بھرپور تعاون کی بدولت ضلع بھر میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال مکمل کنٹرول میں رہی، چہلم امام حسینؓ و شہداء کربلا کے موقع پر بھی اتحاد بین المسلمین کی اسی روایت کو آگے بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے مجالس عزا و جلوس کے روٹس کی سکیورٹی کیلئے جامع پلان وضع کر لیا گیا ہے ،عزاداروں کی فول پروف سکیورٹی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ، جلوسوں کے روٹس کی مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے گی،جلوس کے روٹس کی صفائی، پیچ ورک، روشنی کے انتظامات کے لئے میونسپل کارپوریشن کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں