سیالکوٹ: 29ترقیاتی منصوبوں پر47فیصد تعمیراتی کام مکمل

سیالکوٹ: 29ترقیاتی منصوبوں پر47فیصد تعمیراتی کام مکمل

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا،ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام 2024 کے تحت ضلع سیالکوٹ میں 4 ارب 64 کروڑ 71 لاکھ 57 ہزار کی لاگت سے کل 29 ترقیاتی منصوبوں پر مجموعی طور پر 47 فیصد تعمیراتی کام مکمل ہوچکا ہے ۔۔۔۔

 حکومت پنجاب جاری ترقیاتی منصوبوں کی سمارٹ مانیٹرنگ ڈویلپمنٹ پروگرام پورٹل کے ذریعے جاری ترقیاتی منصوبوں کی براہ راست فزیکل /فنانشل پراگراس کو مانیٹر کررہی ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر سمیت کلائنٹ ڈیپارٹمنٹ اور تعمیر نو کے اداروں کے مقامی حکام کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جاری ترقیاتی منصوبوں کو باقاعدگی سے وزٹ کریں اور منصوبوں کے معیار اور ٹائم لائن کے اندر تکمیل کو یقینی بنائیں۔ یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ ریویو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ مظفر مختار اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ آصف چودھری نے جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار اور معیار کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع سیالکوٹ میں محکمہ مواصلات کی زیر نگرانی 7 روڈز کی تعمیر کے منصوبوں پر 73 فیصد، ایری گیشن کے ایک منصوبے پر 68 فیصد، سپورٹس سٹیڈیم کے 2 منصوبوں پر 87 فیصد ، لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے 7 منصوبوں پر 36 فیصد اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی 7 سکیموں پر 87 فیصد تعمیراتی کام مکمل ہوچکا ہے جبکہ یونیورسٹی آف اپلائیڈ انجینئرنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجی سمبڑیال، پنجاب انڈسٹریز ، کامرس اینڈ انویسٹمنٹ اور پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے 3 میگا پراجیکٹ بھی کام جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں