تجاوزات کیخلاف آپریشن،پختہ تھڑے شیڈز،تعمیرات مسمار

تجاوزات کیخلاف آپریشن،پختہ تھڑے شیڈز،تعمیرات مسمار

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر )غیر قانونی تجاوزات کے خلاف سو ئی گیس روڈ پر آپریشن کلین اپ سو کے قریب پختہ تھڑے شیڈز و عارضی تعمیرات مسمار کرکے د کانوں، تھڑوں اور روڈ کے آگے رکھے پھٹے۔۔۔

ہتھ ریڑھیاں،ترپالیں ،عارضی تنور سمیت دیگر سامان مسمار کر کے 1 ٹرک سامان بھی ضبط کرلیا گیا۔ کمشنر گوجرانوالہ و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سید نوید حیدر شیرازی کی ہدایات پر چیف آفیسر کارپوریشن حیدر چٹھہ میو نسپل کارپوریشن کی حدود میں شامل تمام علاقوں کو تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے ایم او آر سمیر انتظار چیمہ کی قیادت میں لینڈ منیجر رحمت علی انصاری،انسپکٹر عرفان بٹ،انسپکٹر ماجد علی مہر نے اپنے عملہ سمیت غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن حیدر چٹھہ نے کہا کہ کمشنر گوجرانوالہ کے حکم پر شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے گرینڈ آپریشن شروع کردیا ہے ۔تاجر و د کاندار د کانوں سے تجاوزات کا خاتمہ کروائیں اور انتظامیہ کیساتھ تعاون کرتے ہوئے ایک اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں کشادہ بازار گلیاں اور روڈ سے ہر طرف خو بصورتی ہو گی جس سے مین روڈ پر ٹریفک کی روانی میں بہتری ہو گی میو نسپل کارپوریشن تمام چھو ٹے بڑے کارو باری تاجروں سے اچھے تعاون کی امید رکھتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں