فنڈز جاری نہ ہوسکے ، شہری ، دیہاتی علاقوں میں 188 منصوبے رک گئے

فنڈز جاری نہ ہوسکے ، شہری ، دیہاتی علاقوں میں 188 منصوبے رک گئے

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)فنڈز جاری نہ ہونے کے باعث گوجرانوالہ ضلع کے 188 شہری اور دیہاتی علاقوں میں فلاحی منصوبوں رک گئے۔۔۔

 بلدیاتی اداروں نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مشاورت کے بعد1 ارب35 کروڑ روپے کے فنڈز کی ڈیمانڈ حکومت کو ارسال کی تھی مگر منصوبوں پر عمل درآمد نہ ہوسکا ،ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے گزشتہ سال ضلع کی تمام شہری اور دیہاتی یونین کونسلوں میں تعمیرو ترقی کے منصوبہ جات کے آغاز کا منصوبہ تیار کیا تھا میونسپل کارپوریشن،تحصیل کونسلوں ،میونسپل کمیٹیوں اور ضلع کونسل کی حدود میں شامل188شہری اور دیہاتی علاقوں میں سیوریج سسٹم ،پختہ گلیوں ،سڑکوں کی تعمیر اور دیگر فلاحی منصوبے شروع کرنے کا پلان بنایا جس کیلئے تمام صوبائی حکومت کے محکمہ جات سے پسماندہ علاقوں کا ڈیٹا اور تخمینہ رپورٹ طلب کی گئی گوجرانوالہ شہر و گردونواح میں سیکڑوں نئے ترقیاتی عوامی ‘فلاحی منصوبوں کی تعمیرات کیلئے سیاسی نمائندوں اور حکومتی شخصیات سے تجاویز بھی لی گئیں مگرفنڈز کا اجراء نہ ہوسکاجس کے باعث تعمیر وترقی کے منصوبے لٹک گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں