ڈسپوزل آپریٹر مجسٹریٹ کے اختیارات استعمال کرنے لگا
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)میونسپل کمیٹی لدھیوالہ وڑائچ میں ڈیلی ویجز پر بھرتی ہونے والا ڈسپوزل آپریٹر مجسٹریٹ کے اختیارات استعمال کرنے لگا سرکاری جیپ پر دکانداروں کو گراں فروشی پر جرمانے کرنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔۔۔
سی او واقعہ سے لاعلم نکلیں ، شہریوں نے کمشنر سے کارروائی کا مطالبہ کر دیا ۔میونسپل کمیٹی لدھیوالہ وڑائچ میں ڈیلی ویجز پر بھرتی ہونے والے ڈسپوزل آپریٹر گلفام ڈھلوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے اختیارات استعمال کرنا شروع کر د ئیے ،ساتھیوں کے ہمراہ سرکاری جیپ کا استعمال کرتے ہوئے گراں فروشی پر دکانداروں کو جرمانے کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے باوجود ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی لدھیوالہ وڑائچ اے سی صدر عثمان سکندر نے کوئی ایکشن نہ لیا۔ دوسری جانب سی او میونسپل کمیٹی لدھیوالہ وڑائچ سدرہ ڈار نے واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میری غیر موجودگی میں ڈسپوزل آپریٹر نے جرمانے کئے ہیں۔