اچھے حکمرانوں کو اﷲعرش کا سایہ عطا کریگا :رضا ثاقب

 اچھے حکمرانوں کو اﷲعرش کا سایہ عطا کریگا :رضا ثاقب

گجرات (سٹی رپورٹر ،نامہ نگار )ممتاز عالم دین پیرزادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی کے اعزاز میں الرازق بلڈرز میں رضوان دلدار چودھری کی طرف سے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر حاجی دلدار چودھری ، احتشام دلدار ، ذیشان دلدار ،سول جج صوفی نوید ملک ، راجہ تیمور طارق، شیخ نصیراحمد، مرزا محمد وقاص، عاصم مشتاق بٹ، احسان الحق، افتخار احمد مٹو، عبدالرحمن، چودھری وقاص، امجد مجید بٹ، یاسر بٹ، صوفی احمد شاہ زیب، محمد اسلم ٹوپہ، امتیاز شاکر ایڈووکیٹ، ملک ریحان، مہر شعیب، ناصر جاوید بٹ، مرزا وقاص و دیگر معززین موجود تھے ۔اس موقع پر پیر زادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی نے خصوصی دعا بھی کرائی اور اپنے خطاب میں کہا کہ اچھے حکمرانوں کو اﷲ تعالیٰ عرش کے سائے میں رکھے گا، جب سورج سیدھے رخ پر ہو گا اور زمین تانبے کی ہو گی ، قیامت کا دن سخت ہو گا۔ اس دن 7 اشخاص اس طرح کے ہوں گے جنہیں اﷲ تعالیٰ عرش کے سائے تلے سے اٹھائے گا، ان میں عادل حکمران سر فہرست ہوں گے ، اکثر حکمرانوں کو کم ہی اچھا کہا گیا ہے ، قیامت کے دن جب کوئی سایہ نہ ہو گا تو اﷲ تعالیٰ عادل حکمران کو سایہ فراہم کرے گا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں