پنجاب کالجز کے زیراہتمام سال اول کے طلبہ کیلئے استقبالیہ

پنجاب کالجز کے زیراہتمام سال اول کے طلبہ کیلئے استقبالیہ

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ کے کنٹرولر امتحانات پروفیسر نعیم بٹ نے کہاہے کہ بلا شبہ ڈگریوں کا حصول طلبہ کیلئے بہت بڑی کامیابی ہوتی ہے۔۔۔

 مگر موجودہ دور میں جدید سکلز اور اعلیٰ اخلاق کی بدولت طلبہ کے کردار کو چار چاند لگ جاتے ہیں اور یہ تبھی ممکن ہے جب ادارے اساتذہ اور والدین مل کر بچوں کے مستقبل کو سنوارنے کیلئے مشترکہ جدو جہد کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب کالجز گوجرانوالہ کے زیراہتمام سال اول کے طلبہ کیلئے منعقدہ استقبالیہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پنجاب کالجز گوجرانوالہ شہزاد رفیق،پرنسپل محمد سلمان،وائس پرنسپلز،اساتذہ اور طلبہ کثیر تعداد میں موجود تھے ۔ پروفیسر نعیم بٹ نے کہا کہ طلبہ حصول علم کے ساتھ ساتھ والدین کو کبھی فراموش نہ کریں ان کو وقت دیں اور ان کے پاس بیٹھ کر ان کی دعائیں لیں پھرطلبہ کی کامیابی 100فیصد ممکن ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ تیز رفتار دور میں ہم کچھ اہم رشتوں کو بھول رہے ہیں جن میں والدین سرفہرست ہیں ،ڈاکٹر اور انجینئر بلا شبہ اچھے پیشے ہیں مگر آج کے جدید دور میں نئے ڈیجیٹل پیشے بھی متعارف ہوئے ہیں اور طلبہ ڈیجیٹل سکلز حاصل کر کے مستقبل کو سنوار کر وطن اور والدین کی خدمت کر سکتے ہیں۔ آخر میں ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پنجاب کالجز گوجرانوالہ نے مہمان خصوصی کوپنجاب کالج کی طرف سے شیلڈ اور سونیئر دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں