گلیانہ:ناقص تعمیراتی سامان استعمال ،برساتی نالہ ٹوٹ گیا

گلیانہ(نامہ نگار )شاہین چوک ملکہ تا شاہین مارکی نو تعمیر شدہ نالے میں ناقص مٹیریل کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے ۔
سابق چیئرمین یونین کونسل ملکہ حاجی ملک محمد اقبال اعوان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ نو تعمیر شدہ نالہ برساتی پانی کا دباؤ برداشت نہ کر سکا اور زمین بوس ہو گیا جس کی سب سے بڑی وجہ ناقص تعمیراتی سامان کا استعمال ہے ،ٹھیکیدار نے مقدار سے کم تعمیراتی سامان استعمال کیاجس کی وجہ نالہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا۔برساتی نالہ ٹوٹنے کی وجہ سے سارا پانی قیمتی فصلوں کو خراب کر رہا ہے ۔انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹھیکیدار کی نااہلی کا نوٹس لیا جائے اور دوبارہ نالے کی تعمیر کر ائی جائے ۔