حکومت عوامی ریلیف کیلئے اقدامات کر رہی :ن لیگ

حکومت عوامی ریلیف کیلئے اقدامات کر رہی :ن لیگ

ڈسکہ(نامہ نگار )مسلم لیگ (ن) کے رہنما توحید اقبال بٹ اورظہیر نذیر چودھری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کی قیادت میں پاکستان اب مسائل کی دلدل سے نکل کر ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو رہا ہے ۔۔۔

 حکومت ہر سطح پر عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور قائد میاں نواز شریف نے عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی ،صرف مسلم لیگ ن ہی عوام کی ترجمان اور ریلیف دینے کی صلاحیت رکھتی ہے ، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف دن رات محنت کر کے ملکی معیشت کی سمت درست کر رہی ہیں۔ بلا شبہ پنجاب حکومت کی طرف سے 45 ارب کار یلیف پیکیج عوام کیلئے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ہے جس پر مسلم لیگ ن کے قائدین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ توحید اقبال بٹ نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں مشکل حالات کے باوجود عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گئے ہیں ، وفاقی حکومت تحریک انصاف کی حکومت کی غلط معاشی پالیسیوں اور معاہدوں کے باعث مشکل فیصلے کر رہے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں