کھیلتا پنجاب گیمز کیلئے 27 رجسٹریشن کائونٹرز قائم
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر) کھیلتا پنجاب، گیمز کو کامیاب بنانے اور زیادہ سے زیادہ کلبز اور کھلاڑیوں کو گیمز میں شامل کرنے کیلئے ڈویژن، ڈسٹرکٹس اور تحصیل سطح پر 27 رجسٹریشن کائونٹرز قائم کردئیے گئے ہیں۔
جہاں پر 12 مختلف کھیلوں میں کھلاڑی اپنی رجسٹریشن کروا رہے ہیں۔ کھیلتا پنجاب گیمز کے پہلے فیز کا آغاز 2 اکتوبر سے ہوگا، مقابلوں میں لڑکوں کی 12 اور لڑکیوں کی 6 گیمز شامل ہوں گی، ان خیالات کا اظہار ڈویژن سپورٹس آفیسر فیصل امیر خان نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کھیلتا پنجاب گیمز کو کامیاب بنانے کیلئے ڈویژن، 6 ڈسٹرکٹس اور 20 تحصیلوں کی سطح پر کلبز اور کھلاڑیوں کی آن لائن رجسٹریشن کیلئے اکائونٹرز قائم کردئیے ہیں۔ جہاں صبح 9 سے رات 9 بجے تک سپورٹس آفسران اور عملہ موجود رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کھیلتا پنجاب کے مقابلے انٹر ڈسٹرکٹ سے شروع ہوکر صوبہ کی سطح تک جاری رہے گے ، پنجاب حکومت نے ایونٹ میں شامل کرکٹ ٹیموں کے کھلاڑیوں کی عمریں 22 سال سے بڑھا کر اوپن کردیں ہیں جبکہ باقی ٹیموں کے کھلاڑیوں کی عمریں انڈر 22 تک رکھی گئی ہے ۔