حافظ آباد:ڈی سی کا رورل ہیلتھ سنٹر رسول پور تارڑ کا دورہ ،سہولیات کا جائزہ
حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دُنیا )ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبد الرزا ق نے رورل ہیلتھ سنٹر رسول پور تارڑ کا تفصیلی دورہ کیا۔
جہاں ڈپٹی کمشنر نے مریضوں کو دستیاب علاج معالجہ کی سہولیات ،سٹاف کی حاضری ، ادویات کی فراہمی ، مختلف وارڈز ، میڈیکل لیب، ایکسرے روم ، گائنی روم اور دیگر شعبہ جات کا دورہ کیا ۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عمر شریف راٹھور ،ڈی ایچ ا و ڈاکٹر فائق علی تارڑ بھی انکے ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے ڈاکٹرز ، نرسز ، پیرا میڈیکل سٹاف اور دیگر سٹاف کی حاضری کو چیک کیا،بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگانے کے حوالے سے بگ کیچ اپ ایکٹیویٹی کے سلسلہ میں ہسپتال میں کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔