بنیادی ضرورت کی چیزیں ابھی بھی مہنگی:عوامی سروے

بنیادی ضرورت کی چیزیں ابھی بھی مہنگی:عوامی سروے

ڈسکہ(نامہ نگار )حکومتی اعلانات اورادارہ ا شماریات کی رپورٹ کے مطابق مہنگائی کے گراف میں کمی کے حوالے سے سروے میں میڈیا سے ۔

گفتگو کرتے ہوئے شہریو ں عثمان اشفاق ، رزاق ساہی ،رانا عظیم ، معاذ ،محمد حارث،شیخ فاروق کا کہنا تھا کہ ویسے تو مہنگا ئی جوں کی توں ہی ہے لیکن کچھ اشیا ء کی قیمتیں مستحکم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے تو یوٹیلیٹی سٹور کا بھی سہارا تھا،بہت سی اشیا ء پر ریلیف مل جا تا تھا، اب تو وہ بھی ختم ہو گیا ہے ۔ محمد امین،نثار احمد ،قاری عبدالجبار کا کہنا تھا کہ حکومت نے مہنگائی کم کرنے کے لیے کافی اقدامات کیے ہیں لیکن دوسری جانب بہت سی اشیاء کی قیمتیں ابھی بھی روزانہ کی بنیاد پر بڑھ رہی ہوتی ہیں۔بنیادی ضرورت کی چیزیں تو ابھی بھی مہنگی ہیں۔دودھ کی قیمت بھی جوں کی توں ہے ۔ دہی، گوشت، انڈوں کی قیمتیں بھی روزانہ کی بنیاد پر بڑھتی ہیں۔ کوئی پوچھنے والا نہیں۔ انہوں کہا ہے کہ پہلے اتوار،جمعہ بازار لگتے تھے ، جگہ جگہ سستے بازار بھی لگائے جاتے تھے جس سے عوام کو کافی حد تک ریلیف ملتا تھا لیکن اب تو وہ بھی ختم کر دئیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پھل اور سبزیوں کی قیمتیں روزانہ معمول کے مطابق بڑھ رہی ہیں۔ ستم بلائے ستم ایک طرف قیمتیں بڑھاتے ہیں تو دوسری طرف دکاندار ریٹ لسٹ بھی نہیں لگاتے اور قیمتیں بھی من مانی وصول کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر ڈسکہ و گردو نواح میں کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں۔ کوئی تحصیل انتظامیہ نظر آتی ہے نہ ہی کوئی متحرک فال کمیٹیاں جو کہ عوام کی شکایات کا نوٹس لیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں