نوشہرہ ورکاں :منشیات فروش سے ایک کلو سے زائد چرس برآمد

نوشہرہ ورکاں :منشیات فروش  سے ایک کلو سے زائد چرس برآمد

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )انچارج پولیس چوکی حیدری چوک نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تجمل حسین کے قبضہ سے 1380 گرام چرس برآمد کر لی اور۔

 ملزم کیخلاف دفعہ 9Cکے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے اس موقع پر ڈی ایس پی شبریز حسین نے کہا کہ نشہ سماجی اور معاشی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے کیونکہ منشیات کا عادی اپنا نشہ پورا کرنے کیلئے ہر جرم کرنے کو تیار ہو جاتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں