سیالکوٹ:سکولوں میں اساتذہ کا تعلیمی بائیکاٹ جاری

سیالکوٹ:سکولوں میں اساتذہ کا تعلیمی بائیکاٹ جاری

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )گرینڈ ٹیچرز الائنس کے کنوینئر محمد بشیر کے اعلان کے مطابق احتجاج جاری ہے ۔

سرکاری سکولوں میں اساتذہ کا تعلیمی بائیکاٹ کر رہے ہیں۔ ضلع سیالکوٹ میں مرکزی صدر میاں امجد علی کی ہدایت پر تحصیل سیالکوٹ میں یوسف سہوترا،ڈاکٹر رفیق ،جاوید ،لیاقت علی گجر،محمود ایاز،تحصیل ڈسکہ میں میاں آصف شفیق ،ظفر اقبال چیمہ ،میاں یوسف،زاہد نور ساہی ،مستنصر گھمن،محمد عارف گل ،سمبڑیال میں ملک آثمان ،پسرور میں میاں تعارف،قاسم شبیر،میاں راشد کی سربراہی میں ٹیمیں بنا دی گئی ہیں جو اپنی اپنی تحصیل کے سکولوں کا وزٹ کر کے سو فیصد تعلیمی بائیکاٹ پر عمل کروائیں گی، اپنے مطالبات کی منظوری تک پنجاب بھر کے اساتذہ بازوؤں پر کالی پٹیاں باندھ کر تعلیمی بائیکاٹ جاری رکھیں گے ۔ پنجاب ٹیچرز الائنس کے رہنماؤں کے آئندہ کے لائحہ عمل کے اعلان تک یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ سکولوں کی نجکاری، ملازم کش پالیسیوں کے خلاف اور اساتذہ کے جائز مطالبات کی منظوری تک پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب اپنا احتجاج جاری رکھے گی۔ ان خیالات کا اظہار پنجاب ٹیچرز یونین سیالکوٹ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری میاں محمد یوسف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت اور حکمرانوں کی عیاشیاں ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں اور عوام کو بنیادی حق تعلیم سے محروم کر رہی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں