گجرات:رفاعی منصوبہ رضیہ خورشید ڈائیگناسٹک سینٹر کا آ غاز

گجرات:رفاعی منصوبہ رضیہ خورشید ڈائیگناسٹک سینٹر کا آ غاز

گجرات (سٹی رپورٹر ،نامہ نگار )رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام رفاعی منصوبہ ‘‘رضیہ خورشید ڈائیگناسٹک سینٹر’’ کاسنگ بنیادڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک، بانی خورشید فین میاں خورشید احمد نے رکھ دیا ۔

تقریب میں رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن کے صدر امتیاز کوثر،میاں غلام محی الدین، میاں سعید احمد،میاں شہزاد احمد، سیٹھ قمر خورشید، یاسر یعقوب سیٹھی،شیخ ابرار سعید، توصیف عبداﷲ، اخلاق شفیع، چودھری وحید الدین ٹانڈہ، عبدالستار مرزا، عاطف الیاس ، عمر امتیاز، فیاض احمد ، چودھری اظہر حسین ، میاں عمران مسعود،چودھری ندیم اختر ملہی، حاجی عمران ظفر، ڈاکٹر طارق سلیم ، چودھری پرویز اقبال و دیگر بھی موجود تھے ۔تقریب میں مخیر حضرات کی طرف سے 18 کروڑ روپے کے عطیات کا اعلان کیا گیا ۔ خورشید فین کی طرف سے سنٹر کیلئے 4کروڑ، 25 لاکھ کی اراضی کی فراہمی اور50لاکھ منصوبہ کی تعمیر کیلئے دیا گیا ۔ چودھری ندیم اختر ملہی ایک کروڑ روپے ، اظہر حسین 50 لاکھ روپے ، جمشید اقبال 50لاکھ روپے ، امتیاز کوثر و برادران ایک کروڑ روپے ، تیمور فین 30لاکھ روپے ، یاسر سیٹھی و برادران 30 لاکھ روپے ودیگر شامل ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں