جامعہ گجرات میں چھاتی کے کینسر کے حوالے سے آ گاہی سیمینار
گجرات(سٹی رپورٹر )جامعہ گجرات کے شعبہ بائیو کیمسٹری و بائیو ٹیکنالوجی نے شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کے اشتراک سے بریسٹ کینسر بارے آگاہی سیمینار کا انعقاد حافظ حیات کیمپس میں کیا۔
ڈاکٹر طالعہ شفق اور دیگر مقررین نے چھاتی کے کینسر بارے مفید معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے طرز زندگی اور خوراک کی عادات کو قدرتی اور نامیاتی طریقوں میں تبدیل کر کے چھاتی کے کینسر کے خطرے کو کم کیا جا سکتا ہے ۔ ڈاکٹر کلثوم صغرا نے کہا کہ ہر 9 میں سے ایک خاتون کو چھاتی کے کینسر کا خطرہ لاحق ہوتا ہے اورسالانہ 40000 جان کی بازی ہار جاتی ہیں۔