نوشہرہ ورکاں :بجلی چوروں کیخلاف آپریشن ،لاکھوں روپے بل وصول
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )ایکسین گیپکو محسن علی کی قیادت میں بجلی چوروں کے خلاف مہم جاری ہے۔۔۔
سرویلنس ٹیم نے ایس ڈی اوز سکندر ریاض، محمد مبشر، فہد حسین اور رئیس الرحمان اور ایم آئی اشتیاق احمد کے ہمراہ کارروائیاں کرتے ہوئے اکتوبر کے پہلے دو ہفتوں میں 30 بجلی چور پکڑے ہیں جنہیں 19 ہزار یونٹ کے 6 لاکھ 35 ہزار کے ڈیٹیکشن بل ڈالے ہیں ۔ ایس ڈی او سکندر ریاض نے کہا کہ آخری بجلی چور کی گرفتاری تک کارروائی جا ری رہے گی ۔