ڈی سی کا تحصیل ہسپتال سمبڑیال ، آر ایچ سی بیگووالہ کا دورہ

ڈی سی کا تحصیل ہسپتال سمبڑیال ، آر ایچ سی بیگووالہ کا دورہ

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین کا تحصیل سمبڑیال کا دورہ ، ٹی ایچ کیو سمبڑیال اور آر ایچ سی بیگووالہ کی ری ویمپنگ کیلئے جاری کام کا معائنہ کیا اور ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی۔۔۔

 اور ان کو ہسپتال میں مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات اور مفت ادویات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال غلام فاطمہ بھی موجود تھیں۔ڈپٹی کمشنر نے بلڈنگ ڈویژن کے مقامی حکام کو ہدایت کی کہ ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کی سکیم کو جلد مکمل کیا جائے اور اس سلسلہ میں معیار کا خاص خیال رکھا جائے تاکہ یہ منصوبے دیر پا ثابت ہوں اور عوام ان سے عرصہ تک استفادہ حاصل کرسکیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے آر ایچ سی بیگووالہ کی آر ایچ سی جامکے چیمہ میں عارضی شفٹنگ کا بھی معائنہ کیا اور ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بلا تعطل طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور ضمن میں غفلت یا کوتاہی کا ہر گز مظاہرہ نہ کیا جائے ۔ انہوں نے سمبڑیال گرین بیلٹس ، ائیر پورٹ چوک میں سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیر پورٹ اور پاکستان سرجیکل ایسوسی ایشن کے تعاون سے زیر تعمیر مانومنٹ کا بھی معائنہ کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں