فٹ پاتھوں پر تجاوزات مافیا کا راج ، پیدل چلنا دشوار

فٹ پاتھوں پر تجاوزات مافیا کا راج ، پیدل چلنا دشوار

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)گوجرانوالہ کے فٹ پاتھوں پر پیدل چلنے والوں کے بجائے تجاوزات مافیا کا راج ،فٹ پاتھ پر ٹھیلے قائم ، جی ٹی روڈ کے اطراف قائم فٹ پاتھ پر گاڑیاں کھڑی ہونے کی وجہ سے پیدل چلنے والوں کے لیے راستے سکڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ سمیت گوجرانوالہ کی تمام اہم سڑکوں کے کنارے فٹ پاتھ پر خوانچہ فروشوں نے عرصہ داراز سے ٹھیلے سجا رکھے ہیں جس کی وجہ سے پیدل چلنے والوں کے لیے راستہ ختم ہو گیا ہے ، پیدل چلنے والوں کوفٹ پاتھ کی بجائے سڑک کا استعمال کر نا پڑتاہے ۔ جی ٹی روڈ پر گوندلانوالہ چوک، سیالکوٹی دروازے ، ریل بازار، شیرانوالہ باغ کے علاقوں میں فٹ پاتھ پر گاڑیاں بھی کھڑی کردی جاتی ہیں جوکہ دن بھر وہاں کھڑی رہتی ہیں۔ان گاڑیوں کی وجہ سے لوگوں کو پیدل چلنے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔پیدل چلنے والے شہری فٹ پاتھ پر جگہ نہ ہونے کی وجہ سے سڑک کا استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے حادثات ہوتے ہیں۔شیرانوالہ باغ سے لے کر گوندلانوالہ چوک تک سڑک کے اطراف فٹ پاتھ پر تجاوزات قائم ہیں ۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس اور انتظامیہ سڑک کنارے فٹ پاتھ پر سجے ان ٹھیلوں کو فوری ختم کریں۔تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں