انٹر کالجیٹ گرلز کر کٹ چیمپئن شپ پنجاب کالج کے نام

 انٹر کالجیٹ گرلز کر کٹ چیمپئن شپ پنجاب کالج کے نام

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام انٹر کالجیٹ گرلز کر کٹ چیمپئن شپ پنجاب گروپ آف کالج نے جیت لی۔

 بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام ہو نے والے انٹر کالجیٹ 2024کے کرکٹ چیمپئن شپ کے مقابلوں میں ڈویژن بھر سے 12مختلف کالجز کی ٹیموں نے حصہ لیا۔فائنل میچ کیلئے پنجاب کالج گوجرانوالہ اور گورنمنٹ گرلز کالج سیٹلائٹ ٹاؤن نے کوالیفائی کیا۔فائنل میچ میں گورنمنٹ گرلز کالج نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی ۔گورنمنٹ کالج کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 68رنز بنائے ۔پنجاب کالج کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا اور انٹر کالجیٹ گرلز کر کٹ چیمپئن شپ جیت لی۔انٹر کالجیٹ 2024کر کٹ چیمپئن شپ جیتنے پر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پنجاب گروپ آف کالجز محمد شہزاد رفیق نے کھلاڑیوں میں کیش انعامات تقسیم کیے ۔اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس پنجاب گروپ آف کالجز محمد ریاض بھی موجود تھے ۔محمد شہزاد رفیق کا کہنا تھا کہ پنجاب کالجز کے طلبا نے ہر میدان میں کالج کا نام روشن کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں