خراب اور جھلسنے والے میٹر کے صارفین بجلی چور قرار دے کر مقدمات کا اندراج

خراب اور جھلسنے  والے میٹر کے صارفین بجلی چور قرار دے کر مقدمات کا اندراج

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر) موسم گرما کی شدت کم ہو تے ہی گیپکو افسروں کو بجلی چوروں کو ڈھونڈنا مشکل ،بجلی چوری کے ماہانہ ہدف کو پورا کرنا اور ریکوری ٹارگٹ پورا کرنا چیلنج بن گیا۔۔۔

 گیپکو نے تمام افسروں کو ایک ہفتہ میں ایک چور پکڑنا لازمی قرار دے رکھا ہے جس سے گیپکو افسر پریشان ہوگئے ۔ بیشتر ایس ڈی اوز نے خراب اور جھلسنے والے میٹروں کے صارفین کو بجلی چور قرار دے کر مقدمات درج کرانا شروع کردئیے اور میٹر کے لیب ٹیسٹ کے بغیر بھاری ڈی ٹیکشن بل ڈال دئیے ۔ ڈویژن میں 126 سب ڈویژنز ہیں جہا ں ایس ڈی اوز کو ہفتہ میں ایک بجلی چور کیخلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم دے رکھا اور متعلقہ ایکسیئنز کو احکامات پر عمل درآمد کروانے کا ٹاسک دے رکھا لیکن موسم بدلنے اور سردی کا آغاز ہونے پر افسران کو بجلی چور ڈھونڈنا مشکل ہوگیا بالخصوص شہری علاقوں کے افسران سر پکڑ کربیٹھ گئے‘دیہات میں افسروں نے ٹیوب ویل صارفین کو نشانے پر رکھ لیا جبکہ شہری علاقوں میں فیکٹری‘کارخانوں،دکانداروں اور گھریلو صارفین کو ٹارگٹ کرنے لگے جس سے شہری سراپا احتجاج بن گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں