ڈسکہ:جعلی دستاویزات تیار کرکے خاتون کی اراضی ہتھیا لی
ڈسکہ(نمائندہ دنیا،نامہ نگار )جعلی اشٹام پیپر تیار کرکے خاتون کی اراضی ہتھیانے پر4افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
ڈسکہ کی رانی کے خاوند نے تین کنال چودہ مرلہ پر تعمیرات کرکے مرغی خانہ اور دکانات فلیٹ وغیرہ بنارکھے ہیں جن کا قبضہ بھی ان کے پاس ہے ، ملزموں سعید،عارف،بابر اور مقصود نے فراڈ سے 10سالہ پرانا اشٹام پیپر تیار کرکے عدالت میں کیس دائرکردیا ۔