پاکستانی خواتین ہنر میں کسی سے کم نہیں:کمشنر گوجرانوالہ

پاکستانی خواتین ہنر میں کسی سے کم نہیں:کمشنر گوجرانوالہ

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )کمشنر گوجرانوالہ ڈوثرن سید نوید حیدر شیرازی نے کہا ہے کہ پاکستانی خواتین ہنر کے اعتبار سے دنیا ًمیں کسی سے کم نہیں۔۔۔

 خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے گھریلو صنعت اور دستکاریوں کے فروغ اور ان کی تشہیر کیلئے ضلعی انتظامیہ بھرپور معاونت اورسرپرستی کرے گی ،گوجرانوالہ ڈویژن کے تمام اضلاع کے صنعت زار، انڈسٹریل ہومز اورمختلف سماجی تنظیموں کی خواتین کی جانب سے ہاتھ سے بنی ملبوسات اور دیگر تیارکردہ مصنوعات کسی بھی لحاظ سے بین الاقوامی معیار سے کم نہیں، ان کی صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا کرنے اور بہتری لانے کیلئے خواتین کو جدید رحجانات پر مبنی تربیت اور آگاہی فراہم کرنے کیلئے بھی اقدامات کی ضرورت ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال گوجرانوالہ ڈویژن کے زیر اہتمام ایک روزہ ہینڈی کرافٹ کی نمائش،میڈا ہنر میڈا گہنا کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنرگجرات صفدر ورک،اے ڈی سی آر گوجرانوالہ شبیر حسین بٹ ،ڈوثرنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر و بیت المال ارشاد وحید سمیت دیگر نے شرکت کی ۔کمشنر نے کہا خواتین کو با اختیار بنانے کے لئے گھریلو صنعت اور دستکاریوں کا فروغ نا گزیر ہے ،خواتین کو ہنر مند بنا کر انہیں با عزت روزگار کمانے کے قابل بنایا جا سکتا ہے ہاتھ سے بنی مصنوعات کسی بھی لحاظ سے بین الاقوامی معیار سے کم نہیں،خواتین کی صلاحیتوں میں مزید نکھار پیداہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں