گوجرانولہ میں قبرستان بدحالی کا شکار ، پختہ قبریں بنانے سے تدفین کیلئے جگہ ملنا محال

گوجرانولہ میں قبرستان بدحالی کا شکار ، پختہ قبریں بنانے سے تدفین کیلئے جگہ ملنا محال

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)گوجرانوالہ میں قبرستان بدحالی کا شکار ، پختہ قبریں نہ بنانے کے قانون پر عملدر آمد نہ ہونے کی وجہ سے نئی قبروں کی جگہ ملنا محال ہو گیا ۔

لوگوں نے پختہ قبروں کے اردگرد آہنی جنگلے بنا رکھے ہیں جس سے ایک قبر پانچ قبروں کی جگہ گھیرتی ہے ۔اکثر لوگوں نے قبرستان کی اراضی پر قبضہ بھی کر رکھا ہے ۔فرضی قبر بنا کر جگہ گھیر رکھی ہے ۔محافظ قبرستان نذرانہ لے کر نہ صرف قبریں پختہ کرواتے ہیں بلکہ ان کے اردگرد جنگلے بھی لگو ادیتے ہیں جبکہ کچھ نے قبروں کے گرد کمرے بنا رکھے ہیں۔چمن شاہ قبرستان ،قبرستان کلاں ،پیپلز کالونی قبرستان ،مدینہ کالونی قبرستان ،شاہین آباد قبرستان ،ماڈل ٹائون قبرستان میں جگہ کم پڑ گئی ہے ۔صفائی کا بھی ناقص انتظام ہے ،کتوں کی بہتات اورنشہ کے عادی افرادنے اپنا مسکن بنا رکھا ہے ۔ اپنے پیاروں کی قبروں پر دعا کے لیے آنے والوں کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے گورکن اس غیرقانونی کام میں معاون ہیں ۔شہریوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ قبرستانوں کو حالت بہتر کی جائے اور قبضہ ما فیا کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں