سیالکوٹ:پو لیس کو جھوٹی اطلاع دینے پر 2 افراد کیخلاف کارروا ئی
سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نمائندہ دنیا) پولیس ہیلپ لائن پکار ون فائیو پر جھوٹی اطلاع دینے والے 2افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ۔
تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ لدھر چوک سے پولیس نے پولیس ہیلپ لائن ون فائیو پر جھوٹی اطلاع دینے کے الزام میں عمران علی اور تھانہ مراد پور کے علاقہ سے مہد کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔