لائن لاسز،گیپکو صارفین پر بلوں میں اضافی بوجھ
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)موسم کی تبدیلی کے بعد بجلی کا استعمال کم ہونے سے گیپکو کی ماہانہ ریکوری میں کروڑوں روپے کی کمی ہوگئی، گیپکو نے نقصان سے بچنے کیلئے ہزاروں صارفین کے بلوں میں زائد رقوم ڈال دیں۔
بقایاجات کی مد میں اور بعض کو ڈی ٹیکشن کی مد میں اضافی بل ڈال د ئیے ، گیپکو افسر وں نے لائن لاسز اور ریکوری ہدف پورا کرنے کیلئے صارفین پر کروڑوں روپے اضافی بوجھ ڈال دیا۔ ٹیکنیکل اوور بلنگ، زائد ریڈنگ، ڈیٹیکشن بلنگ اور مہنگی بجلی نے صارفین کی زندگی اجیرن کردی، بلوں کی اقساط اور تاریخ بڑھانے کیلئے گیپکو دفاتر کا رخ کرنے والے سائلین کو گیپکو افسر وں نے صارفین کو مایوس کردیا، گیپکو کے لاکھوں صارفین اس ظلم کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے ،گیپکو بورڈ آف ڈائریکٹر نے بھی چپ سادھ لی ، اس سلسلہ میں شکایات کیلئے گیپکو ہیڈ کوارٹرز جانیوالے صارفین سے گیپکو افسر وں کے نامناسب رویہ کی شکایات بڑھ گئی ہیں ،متاثرہ صارفین کا کہنا ہے کہ بل بر وقت ادا کر تے ہیں ،اوور بلنگ کرکے ہمیں خوار کیا جا رہا ہے ، حکام کو فوری معاملے پر توجہ دینی چاہیے ۔