راہوالی:اراضی کاتنازع ، مخالفین کی فائرنگ ،زمیندار قتل

راہوالی:اراضی کاتنازع ، مخالفین کی فائرنگ ،زمیندار قتل

راہوالی (نامہ نگار،نمائندہ دنیا)کوٹ حنیف کے قریب زمین کے تنازع پر 6افراد نے فائرنگ کرکے زمیندار کو بیٹوں اور بھائی کے سامنے قتل کردیا، ملزم فرار ہوگئے۔۔۔

 تھانہ کینٹ پولیس نے مقتول کے بیٹے جاوید احمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردئیے ۔ مدعی جاوید احمد سکنہ ڈھینڈسے ضلع گوجرانوالہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے والد محمد الیاس ،چچا اعجاز احمد اور بھائی جہانزیب کے ہمراہ ساڑھے نو بجے ٹریکٹر لے کر گھر جارہے تھے جبکہ اس کا والد مقتول الیاس، بھائی اور چچا موٹر سائیکل پر سوار ساتھ جارہے تھے کہ عقب سے موٹر سائیکل پر آنے والے اسی گاؤں کے گلفام عرف چاند، اسد ، ریاض، احمد، نواز جٹ ہنجرا نے فائرنگ شروع کردی جس سے الیاس شدید زخمی ہو گیا ،اسے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ دم توڑ گیا ،مدعی جاوید احمد کے مطابق ملزموں سے ان کا گاؤں میں زمین کا تنازع چلا رہا ہے ،ملزموں نے ملک سکندر سے باہم مشورہ ہوکر ان کے والد کو قتل کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں