کارکنوں کی پکڑ دھکڑ ،حکومت کی ٹانگیں کانپ رہیں :مونس

کارکنوں کی پکڑ دھکڑ ،حکومت کی ٹانگیں کانپ رہیں :مونس

گجرات (سٹی رپورٹر ،نامہ نگار )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما،سابق وفاقی وزیرچودھری مونس الٰہی نے کہاہے کہ ضلع کرم میں ہولناک دہشتگردی اور بسوں پرسیدھی فائرنگ سے المناک شہادتیں بڑا سانحہ ہے۔۔۔

 جب ملک کے سفارشی اورنااہل وزیرداخلہ کی واحد ترجیح تحریک انصاف کااحتجاج روکنا ہو تو دہشت گردوں کو کون روکے گا؟انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ سے جعلی حکومت کی حواس باختگی سے صاف ظاہر ہے اس وقت اسکی ٹانگیں کانپ رہی ہیں خوف اورگھبراہٹ میں جعلی حکمرانوں نے پورے پاکستان کے کنٹینرز اسلام آباد پہنچادئیے ہیں، مونس الٰہی نے کہاکہ جعلی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پراترآئی ہے اورفسطائیت کے ریکارڈ توڑ رہی ہے اوربغض عمران میں آئین وقانون کوروندا جارہاہے ۔انہوں نے کہاکہ جعلی حکومت کچھ بھی کرلے مگراس کاخاتمہ قریب ہے عوام نے فیصلہ کرلیاہے کہ مینڈیٹ چوروں سے جان چھڑانا ضروری ہے ،جعلی حکومت کے کنٹینرزعوام کے جوش وجذبہ کے سامنے کچھ بھی نہیں عوامی سمندر کنٹینرز سمیت تمام رکاوٹوں کوبہالے جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں