عدالتی ، حکومتی احکامات نظرانداز ، اتائیوں کے غیر قانونی کلینکس موت بانٹنے لگے
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)عطائی اور جعلی سپیشلسٹ ڈاکٹروں نے حکومتی احکامات کونظر انداز کردیا ۔گوجرانوالہ اورگردونواح میں جگہ جگہ عطائیوں نے غیر قانونی کلینکس قائم کر لئے۔۔۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اور ہیلتھ کیئر کمیشن خاموش تماشائی بیٹھے ہیں، لاہور ہائیکورٹ اور پنجاب حکومت نے عطائیوں کے کلینک سربمہر کرنے کے متعدد بار احکامات جاری کئے لیکن متعدد مقامات پرعطائیوں نے عدالتی حکم اور پنجاب حکومت کی ہدایت کو نظر انداز کر دیا ہے ،گوجرانوالہ اور گردونواح میں گلی محلوں میں عطائیوں نے موت گھر کھول رکھے ہیں اور سینکڑوں افراد عطائیوں کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں ،متعدد افراد ہیپاٹائٹس بی سی سمیت مہلک امراض میں مبتلا ہو چکے ہیں ،عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ۔ ہیلتھ کیئر کمیشن کی کارروائیاں بھی کاغذات تک ہی محدود ہیں ،عوام کسی مسیحا کے منظر ہیں۔ شہریوں نے بتایا کہ شہر اور مضافات میں جگہ جگہ عطائیوں اور نان کوالیفائیڈ افراد نے موت گھر کھول رکھے ہیں ۔ ان عطائیوں کے کلینک مختلف علاقوں میں ہیپاٹائٹس بی اور سی سمیت مہلک بیماریاں بانٹنے میں مصروف ہیں ۔