گھرپرچھاپہ،مردہ مرغیوں، کچھوؤں کا گوشت برآمد
اوکاڑہ( خبر نگار)عوام کو مردہ مرغیوں،چوزوں اورمبینہ کچھوؤں کا گوشت کھلایا جانے لگا،فوڈ اتھارٹی اور پولیس کا ایک گھر پر چھاپہ۔عوام کی صحت کے دشمن مبینہ طور پر مردہ مرغیوں۔
چوزوں اور کچھوؤں کا گوشت تیار کرنے کے مرتکب پائے گئے ۔ ٹیم نے 25 من گوشت برآمد کر لیا۔ 6 ملزمان چھاپہ مار ٹیم کو دیکھتے ہی فرار ہو گئے ۔بتایا گیا ہے کہ فوڈ سیفٹی افیسر طاہرہ کلثوم نے اطلاع ملنے پر اپنی ٹیم اور پولیس تھانہ اے ڈویژن نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گلشن احمد ٹاؤن کے رہائشی صادق مسیح کے گھر پر چھاپہ مارا، جہاں پر مبینہ طور پر مردہ مرغیوں، چوزوں اور کچھوں کا گوشت تیار کیا جارہا تھا۔ملزمان چھاپہ مار ٹیم کو دیکھتے ہی فرار ہو گئے ۔ملزمان گوشت مختلف برگر۔شواما پوائنٹس۔ ہوٹلوں پر سپلائی کیا جاتا تھا۔چھاپہ مار ٹیم نے 25 من مضرصحت گوشت قبضے میں لے لیا اورآبادی سے دور لے جا کر اسے تلف کر دیا۔ عوام کی صحت کے دشمنوں کے خلاف قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔ ملزمان کی شناخت شمائل صادق۔ احسن۔ سلامت۔ سونو منا اور بوٹا مسیح کے ناموں سے ہوئی ہے ۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔