گجرات چیمبر آف سمال ٹریڈرز میں بے ضابطگیوں کی انکوائری
گجرات (نامہ نگار ، سٹی رپورٹر ) گجرات چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کی مجلس عاملہ کا ہنگامی اجلاس۔ ریگولیٹر کے دو الگ الگ فیصلوں کی روشنی میں قانونی رائے اور اگلا لائحہ عمل بارے مشاورت کی گئی ۔
اجلاس میں ایگزیکٹو کمیٹی ممبران محمد وقاص مرزا، عاصم بٹ، ثناء اﷲ بٹ، ضمیر حسین شاہ، عبدالرحمٰن، قیصر زمان ساہی، شیخ فیصل شہزاد، فیضان پرویز منگا، شیخ سلمان ظہیر، ندیم اختر، راجہ محمد علی، محمد اسلم ٹوپہ، شاہد صدیق، ناصر لیاقت اور ملک یاسین مبشر نے شرکت کی۔ اجلاس میں ریگولیٹر کے محمد فراز کے حوالے سے فیصلہ پر عملدرآمد کرتے ہوئے مناسب طریقہ کار سے قرارداد پاس کرنے پر زور دیا گیا۔ ریگولیٹر کے دوسرے فیصلے کے مطابق 7 جعلی ممبر وں کے خلاف انکوائری کے حکم پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ محمد فراز کے غیر قانونی اقدامات(چیمبر کا اکاؤنٹ نہ کھولنا جبکہ فرینڈز گروپ اور چیمبر کے فنڈز اپنے ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کرنا، اپنے دور صدارت میں فرینڈز گروپ اور چیمبر کے فنڈز میں خوردبرد کرنا اور حساب نہ دینا، DGTO دفتر میں ایک لاکھ روپے اور 8 پنکھے دے کر چیمبر کے ریکارڈ میں تبدیلی کرنا جس حوالے سے ریگولیٹر نے انکوائری کا حکم بھی دے دیا ہے اور جواب طلب کیا ہے ۔