چودھر ی سالک حسین سے صدر پی ایم اے کی ملاقات

چودھر ی سالک حسین سے صدر پی ایم اے کی ملاقات

گجرات (نامہ نگار،سٹی رپورٹر )وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز و مذہبی امور چودھر ی سالک حسین سے صدر پی ایم اے پنجاب ڈاکٹر مقصو د زاہد کی منسٹر آفس میں ملاقات۔۔۔

اس موقع پر (ق) لیگی رہنماسید حسن شاہ آف معین الدین پور ، صارب وڑائچ، اسفند عاصم بھی موجود ہیں ملاقات میں نو منتخب صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پنجاب ڈاکٹر مقصود زاہدنے سالک حسین کو پنجاب بھر کے ڈاکٹرکمیونٹی کے مسائل اورپنجاب میں صحت سہولت پروگرام کی کمی کوتاہی بارے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں پنجاب صحت سہولت پروگرام کے ثمرات عوام تک پہنچنے چا ہئیں تبھی یہ پروگرام کامیابی سے ہمکنار ہوسکتا ہے ، انہوں نے کہاکہ صوبہ بھرمیں 137پرائیویٹ سیکٹر میں لائسنس شدہ ہیں جہاں عوام کو ریلیف دیا جاسکتا ہے مگر گجرات سمیت کئی اضلاع نظر انداز ہو رہے ہیں جنہیں اس پروگرام میں شامل کروا کر لوگوں کو علاج معالجہ کی سہولیات انکے اپنے اضلاع میں فراہم کی جاسکتی ہیں، ڈاکٹرمقصودزاہدنے کہاکہ اس پروگرام سے کارڈیک ایمرجنسی سمیت بائی پاس، اینجیو پلاسٹی، ڈائلسزجیسے مہنگے علاج ومعالجہ کی سہولیات انہی کی دہلیز پر انہیں دے کر حکومت سرخرو ہو سکتی ہے ،سالک حسین نے کہاکہ انشا اﷲ صحت سے متعلقہ مسائل کو متعلقہ وزارت کے علم میں لایاجائیگا تاکہ ان مسائل کا فوری حل نکال کر براہ راست عوام کو ریلیف مہیا کیا جاسکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں