پولیس گردی حوصلہ پست نہیں کرسکتی:احمد رضا چیمہ

پولیس گردی حوصلہ پست نہیں کرسکتی:احمد رضا چیمہ

راہوالی(نمائندہ دنیا ) جسم میں خون کے آخری قطرے تک بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ایم پی اے محمد ناصر چیمہ کے ساتھ ہوں ساتھ رہونگا ،گھر حویلی پر چھاپے ،پولیس گردی میرا حوصلہ پست نہیں کرسکتی۔۔۔

 مسلسل تین روز سے پولیس کے چھاپے ، گھریلوخواتین ،ملازمین سے بد تمیزی قابل مذمت ہے ، سینئر کارکن پی ٹی آئی احمد رضا چیمہ آف بدوکی گوسائیاں نے کہا کہ اسکے گھر اور ڈیرہ پر صبح آٹھ بجے پولیس کاکریک ڈاؤن جسمیں ڈی ایس پی نے لیڈیز اہلکاروں سمیت و دیگرہمراہ بھاری نفری ریڈ کیا گھر میں توڑ پھوڑ کی خواتین سے بد تمیزی کی جبکہ ڈیرے کا بیرونی گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوکر ڈیرہ پر موجود خواتین و ملازمین سے بدتمیزی کی مسلسل تین روز سے یہ سلسلہ جاری ہے ان اوچھے ہتھکنڈو ں سے ہمارے حوصلے کمزور نہیں بلکہ بلند ہونگے ہم گرفتاریوں سے گھبرانے والے نہیں انہوں نے کہا کہ میں عمران کا سپاہی اور ایم پی اے چوہدری محمد ناصر چیمہ کا وفادار ساتھی ہوں اور رہوں گا ان اوچھے ہتھکنڈوں کی بھر پور مذمت کرتا ہوں پی ٹی آئی اب خون میں رچ بس چکی ہے جسم سے جان تو نکالی جاسکتی ہے مگر پی ٹی آئی کو جسم سے علیحدہ نہیں کیا جاسکتا جبکہ سابق جنرل سیکرٹری اروپ ٹاؤن عمران بیگ ،میاں راشد عباس ، استخار احمد ڈھانجہ و دیگران نے احمد رضا چیمہ آف بدوکی گوسائیاں کے گھر بار بار پولیس کے ریڈ اور اس دوران خواتین سے اور ملازمین سے بدتمیزی کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ ہم مرتے دم تک عمران خان کے ساتھ ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں