میونسپل کارپوریشن گجرات ،کرپشن سکینڈل کا کیس ایف آ ئی اے کے حوالے
گجرات (نامہ نگار ، سٹی رپورٹر)میونسپل کارپور یشن کے میگا کرپشن سکینڈل کیس میں نیا موڑ آ گیا۔ سنٹرل سیشن جج نے کیس ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔
گزشتہ روز سینٹرل سیشن جج کی عدالت میں میونسپل کارپوریشن گجرات کے میگا کرپشن سکینڈل میں نامزد پنجاب بینک کے ملازمین کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی جس میں پنجاب بینک کی جانب سے عدالت کی معاونت سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ذکااﷲ سوہی نے کی۔ ذکا اﷲ سوہی نے عدالت کو بتایا کہ کیس اینٹی کرپشن کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، سابق فیصلوں کو مد ِ نظر رکھتے ہوئے کیس کو فیڈریل انویسٹی گیشن ایجنسی کو بھجوایا جائے جس پر عدالت عالیہ نے کیس کو ایف آئی اے کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ۔