وزیرآباد کو ضلع کا درجہ ملنے پر بھی آپریشنل نہ کیا جا سکا

 وزیرآباد کو ضلع کا درجہ ملنے پر بھی آپریشنل نہ کیا جا سکا

جامکے چٹھہ(نامہ نگار )چودھری پرویز الہیٰ کی وزارت اعلیٰ کے دوران تحصیل وزیرآباد کو ضلع کا درجہ تو دے دیا گیا لیکن عرصہ 2سال گزرنے کے باوجود اسے آپریشنل نہیں کیا جا سکا ہے ۔۔۔

تاحال ضلع میں انتظامی افسران کی تعیناتی نہ ہونے کے باعث 10 لاکھ سے زائد شہریوں کو اپنے کاموں کے لیے گوجرانولہ اور گجرات شٹل کاک بنا کر رکھ دیا گیا ہے ، 14 اکتوبر 2022 کو چودھر ی پرویز الہی نے گجرات کو اپ گریڈ کر کے ڈویژن جبکہ وزیرآباد کو ضلع اور علی پور چٹھہ کو تحصیل کا درجہ دیا تاہم لاہور ہائی کورٹ نے ضلع وزیرآباد کی حیثیت کو بحال رکھنے کے احکامات بھی جاری کیے 10 لاکھ سے زائد شہریوں کو ڈویژن کے لیے گجرات اور گوجرانوالہ میں تقسیم کر دیا گیا جو تاحال 2سال گزرنے کے باوجود تذبذب کا شکار ہیں، وزیرآباد میں بیشتر انتظامی افسر جن میں ڈپٹی کمشنر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، ڈی پی او سمیت درجنوں دیگر محکموں کے ضلعی افسر تعینات کئے گئے تھے مگر پنجاب میں نگران سیٹ اپ کے بعد یکے بعد دیگرے تمام افسروں کو ٹرانسفر کر دیا گیا اور گوجرانوالہ کے ڈپٹی کمشنر اور سی پی او کو وزیر آباد کا اضافی چارج دیا گیا جو اپنی مصروفیات کی وجہ سے وزیرآباد کو پس پشت ڈال رہے ہیں،شہریوں نے نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں