شہداکی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دینگے :عمر ڈار

 شہداکی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دینگے :عمر ڈار

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر فاروق ڈار نے کہا ہے کہ ظلم اور جبر کی سیاہ رات ختم ہونیوالی ہے۔

 ظلم ناانصافی اور جبر سے پی ٹی آئی کو ختم کرنا ممکن نہیں ،جب تک عوام کے ووٹ کے حق کا تحفظ نہیں ہو گا ملک ترقی نہیں کریگا اپنے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی تک خاموش نہیں رہینگے ، پارٹی کو تقسیم کرنے اور کارکنو ں کے حوصلے پست کرنے کی ہر سازش ناکام ہو گی ،عمران خان کے آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔ کپتان کیلئے ہم اپنی جانیں قربان کرنے کو تیار ہیں ، پی ٹی آئی کے شہداکی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائیگا اور تحریک انصاف کے شہید کارکنوں کا خون انصاف حاصل کر کے رہیگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عثمان قادری کی ہمشیرہ کی شادی جبکہ یونین کونسل پنڈی آرائیاں میں امجد حید پڈانہ ایڈووکیٹ کے بھائی عاقب حمید کی دعوت ولیمہ کی تقریب کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرصاجنرادہ حامد رضا، عمر جاوید گھمن بھی موجود تھے ۔ عمر فاروق ڈار نے کہا کہ جمہو ریت پسندی کے جھوٹے دعوے کرنیوالے حکمرانوں نے اسلام آباد ڈی چوک میں پی ٹی آئی کے نہتے احتجاجی مظاہرین پر جو مظالم ڈھائے ان کی آمرانہ ادوار میں بھی مثال نہیں ملتی شہید ہونے والے نوجوان فقط پی ٹی آئی کے کارکن ہی نہیں بلکہ وہ پرامن پاکستانی شہری بھی تھے ،حکمرانوں کے جبر پر انسانی حقوق کی تنظیمیں اور سول سوسائٹی شدید تشویش کا شکار ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں