پٹوار ی طاہر اور پرائیویٹ منشی رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

 پٹوار ی طاہر اور پرائیویٹ منشی  رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

بورے والا (نمائندہ دنیا)سرکل آفیسر اینٹی کرپشن منصور خان نے پٹوار ی طاہر اور پرائیویٹ منشی کو ہزار وں روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتا رکر لیا۔

 سرکل آفیسر اینٹی کرپشن وہاڑی منصور خان نے مقامی پٹواری طاہر او ر اس کے پرائیویٹ منشی کو 20 ہزار روپے فرد ملکیت زمین بنوانے کے لیے رشوت لینے پر ریڈ کر کے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ۔پٹواری طاہر نے شہری سے فرد ملکیت بنوانے پر رشوت طلب کی جس پر شہری نے اینٹی کرپشن وہاڑی سے رجوع کیا تو اینٹی کرپشن ٹیم نے پٹواری طاہر سے نشان زدہ نوٹ برآ مد کر لئے اور گرفتار کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں