یوای ٹی ہاسٹل میں واقعہ ، ہاسٹل وارڈن نے استعفیٰ دیدیا

یوای ٹی ہاسٹل میں واقعہ ، ہاسٹل وارڈن نے استعفیٰ دیدیا

مکمل احتساب کیلئے تیار :ڈاکٹر اعجاز کا انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہونیکااعلان یونیورسٹی کی طالبات کی عزت، وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا :وی سی

لاہور(خبر نگار )یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے سینئر وارڈن، پروفیسر ڈاکٹر اعجاز احمد نے طارق ہال میں پیش آنے والے مبینہ ناخوشگوار واقعہ کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔ اپنے تحریری بیان میں ڈاکٹر اعجاز احمد نے انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مکمل احتساب کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ یونیورسٹی کی بندش اور 31 مارچ 2026 تک آن لائن کلاسز کے فیصلے کے بعد تمام ہاسٹل طلبا و طالبات کو کمرے خالی کرنے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز ایڈیٹ شدہ ہیں اور مختلف کلپس کو جوڑ کر صورتحال کو غلط رنگ میں پیش کیا گیا ہے ۔وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے اس واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ \\\"یونیورسٹی کی بیٹیوں (طالبات) کی عزت، وقار اور تکریم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ، معاملے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لیے ایک اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں