ڈسکہ :محکمہ تعلیم کا دفتر ، ہائی سکول کا احاطہ نمائش گاہ بن گیا

ڈسکہ :محکمہ تعلیم کا دفتر ، ہائی سکول کا احاطہ نمائش گاہ بن گیا

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس اور گورنمنٹ ہائی سکول ڈسکہ کوٹ کا احاطہ نمائش گاہ میں تبدیل ہو گیا ۔۔۔

 ہر کوئی احاطہ میں ٹینٹ لگاکر اپنے سامان کی نمائش کرنے لگا،اسسٹنٹ کمشنر آفس کے سامنے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس اور گورنمنٹ ہائی سکول ڈسکہ کوٹ کا احاطہ نمائش گاہ میں تبدیل ہوگیا ، ہر کوئی سکول اور آفس کے احاطہ میں تمبواور ٹینٹ لگاکر اپنا سامان رکھ کرنمائش کرنے لگ پڑتا ہے ۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اور گورنمنٹ ہائی سکول ڈسکہ کوٹ کا عملہ جس سامان کی نمائش لگائی جاتی ہے اس کی چوکیداری کرنے میں مصروف ہوجاتا ہے جب جس کا دل چاہتا ہے وہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈسکہ آفس اور گورنمنٹ ہائی سکول ڈسکہ کوٹ میں ٹینٹ اور کرسیاں سجاکر جو مرضی پروگرام کرنے لگ پڑتا ہے اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈسکہ اور گورنمنٹ ہائی سکول ڈسکہ کوٹ کے ذمہ داران پروگرام کرنیوالوں کو منع کرنے کے بجائے ان کی چوکیداری کیلئے درجہ چہارم کے ملازمین انہیں دے دیتے ہیں کہ وہ ان کی خدمت میں مصروف ہوجائیں، بعض دفعہ تو پوری پوری رات ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس اور گورنمنٹ ہائی سکول ڈسکہ کوٹ کا مین گیٹ درجہ چہارم کا عملہ کھلا رکھتا ہے کہ کوئی رات کے وقت آکر اپنی تقریب یہاں پر آسانی سے کرلے ۔ رابطہ کرنے پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے بتایاکہ ہمارا اپنا کوئی دفتر نہیں ، ہم خود گورنمنٹ ہائی سکول ڈسکہ کوٹ کی جگہ پر بیٹھے ہوئے ہیں ایسی نمائشوں کو روکنا سکول والوں کاکام ہے ہمارا نہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں