ڈسکہ:3 روز میں مر غی کا گوشت 80 روپے کلو مہنگا

 ڈسکہ:3 روز میں مر غی کا گوشت 80 روپے کلو مہنگا

ڈسکہ(نامہ نگار)پولٹری مافیا سرگرم ہو گیا ،ڈسکہ اور گردونواح میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت تیزی سے بڑھنے لگی ،انتظامیہ مصنوعی قلت ختم کرانے میں ناکام ہو گئی۔۔۔

 برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 14 روپے اضافے سے فی کلو 562 روپے ہو گئی، 3 روز میں برائلر گوشت 80 روپے کلو مہنگا ہو چکا ہے ، زندہ برائلر کے دام بھی 10 روپے فی کلو بڑھ گئے ، انڈوں کی قیمت 329 روپے درجن پر برقرار ہے ۔ادھر سرکاری ریٹ لسٹ میں 3 سبزیوں اور 3 پھلوں کی قیمتیں مزید بڑھا دی گئیں، مارکیٹ میں پیاز 160، ٹماٹر 240، لہسن 700، ادرک 450 روپے کلو بیچا جا رہا ہے ، پھلوں میں کیلا درجہ اول 160، درجہ دوم 110 روپے درجن، سیب کالا کولو 320، امرود 160 اور انار بدانہ 850 روپے کلو بیچا جا رہا ہے ۔صارفین کا کہنا ہے کہ گرانفروشوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں