سیالکوٹ:دسمبر میں 2500 گرانفروشوں کو ایک کروڑ روپے جرمانہ

سیالکوٹ:دسمبر میں 2500  گرانفروشوں کو ایک کروڑ روپے جرمانہ

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے کہا ہے کہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف ضلع انتظامیہ کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔۔۔

 گزشتہ 4 ہفتوں کے دوران ڈھائی ہزار گراں فروشوں کو 99 لاکھ 71ہزار 500 روپے جرمانے کئے گئے ، 9 دکانداروں کے خلاف پرائس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کروائے گئے اور 158 دکانداروں کو موقع پر گرفتار کردیا گیا جبکہ 96 دکانوں کو سربمہر بھی کیا گیا۔ یہ بات انہوں نے پرائس مجسٹریٹس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اشیا خورونوش کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کا براہ راست فائدہ صارفین کو ہونا چاہیے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں