صابر عالم بھٹی انصاف لائرز فورم ضلع سیالکوٹ کے صدر مقرر
سمبڑیال(سٹی رپورٹر )رہنما پی ٹی آئی، سابق صدر بار ایسوسی ایشن سمبڑیال چودھری صابر عالم بھٹی کو انصاف لائرز فورم ضلع سیالکوٹ کا صدر مقرر کر دیا گیا۔۔۔
ضلعی جنرل سیکرٹری ملک لقمان شفیق اور دیگر ضلعی عہدیداروں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا۔ نومنتخب صدر صابر عالم بھٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی تفویض کردہ ذمہ داریوں کو جانفشانی سے نبھانے کی کوشش ہوگی، انصاف لائرز فورم کے پلیٹ فارم سے قائد بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ویژن کو جاری رکھنے کے لئے کاوشیں اولین ترجیحات ہیں ۔